• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دھند پھر شروع، موٹر وے بند، سردی برقرار، گیس کی بدستور قلت

دھند پھر شروع، موٹر وے بند، سردی برقرار


لاہور ،پھلرواں،ملتان، وہاڑی ( ایجنسیاں ، اسٹاف رپورٹر،نمائندگان)پنجاب بھر میں دھند پھر شروع ہو گئی،حد نگاہ انتہائی کم ، موٹروے کئی مقامات سے بند ، فلائٹس اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر ،حادثوں میں 3افراد ہلاک ہو گئے،سردی برقرار، گیس کی بدستور قلت ہے،حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی،پھلرواں میں دھند سےحادثہ،3افرادجاں بحق ،فلائٹس اور ٹرینوں کا شیڈول متاثر، آج بھی دھند کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے موسم شدید سرد رہنے ، کشمیر میں بارش اور برفباری،پنجاب میں دھند کا امکان ظاہر کر دیا، موٹروے ایم ٹو، تھری، فور کو دھند کے باعث بند کیا گیا جسے دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں دھند پھر شروع ہو گئی،دھندکے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا، پروازوں میں تاخیر سے مسافروں کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا،ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثرہوا ، محکمہ مو سمیا ت کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران با لا ئی پنجاب کے بعض علاقوں لاہور ، اسلا م آ با د،سیا لکوٹ ، سرگودھا،فیصل آ با د، گو جرانوالہ ،گجرات ، نارووال ، سا ہیوال، ملتا ن ،اوکا ڑہ،اور رحیم یا ر خا ںمیں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے ، جبکہ شا م کے وقت میں با لا ئی پنجاب کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس کے سا تھ سا تھ گلگت ، بلتستا ن اور کشمیر سمیت شمالی علاقہ جات میں بارش اور برف باری متوقع ہے ، پھلرواں میں شدید دھند کے باعث کار حادثے میں تین افراد قمر،جنید ،شاذیب موقع پر جاں بحق ہوگئے ، تینوں منڈی بہائوالدین کے رہائشی ہیں ،ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں موسم خشک ہے اور درجہ حرارت بھی بڑھ کر 19 ڈگری ہو چکا ہے جبکہ سورج اپنی آب وتاب کے ساتھ موجود رہا ، شہری خوشگوار دھوپ سے لطف اندوز ہوتے رہے ، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا،وہاڑی میں صبح سویرےشہراور گردونواح میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہا،شدید دھند کی وجہ سےحد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ،شدید دھند سے ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار رہی، وہاڑی شہر اور نواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی نے بھی عوام کو مشکلات میں ڈال رکھا ہے ، گیس کے کم پریشر کی وجہ سے سکولز ،کالجز اور دفاتر میں جانے والے افراد ناشتہ کئے بغیر جانے پر مجبور ہیں ، معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں ،شہریوں شہزاد ناصر علی محمد عباس خان محمد عمار علی یاسر حسین عرفات علی جماعت علی محمد راشد محمد عمران شکیل احمد رضوان علی اور اکبر حسین ودیگر نے حکومت سے فوری گیس کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین