• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹھ پتلی نہیں بن سکتا، پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، حامد سعید کاظمی

رحیم یارخان (نمائندہ جنگ )ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کیلئے مل بیٹھنے کی ضرورت ہے عمران خان سمیت موجودہ حکومت کی مقبولیت میں جس تیزی سے کمی ہوئی ریکارڈ ہےحکومت کو سپورٹ کرنے والے بھی تھکاوٹ کا شکار ہیں ، آٹے کا بحران خطر ناک ہے،پیپلز پارٹی کیلئے امید کی کرن صرف بلاول بھٹو ہے آصف زرداری نے ہمیشہ عزت دی پیپلز پارٹی میں رہ کر کٹھ پتلی نہیں بن سکتا اب پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر مذہبی امور ممتاز عالم دین علامہ حامد سعید کاظمی نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آٹے کا بحران پیدا کیا جارہا ہے جو حکمرانوںکیلئے خطر ناک ثابت ہوگا حکمرانوں کو عوام پر رحم کرنے کی ضرورت ہے موجودہ دورہ حکومت میں پارلیمنٹ کا کوئی کردار نہیں موجودہ صورتحال میں سب کو ملک بیٹھنے کی ضرورت ہے ملک میں رشوت کا بازار گرم ہے صورتحال برقراررہی تو انڈونیشیا طرز کا خونی انقلاب آسکتا ہے جو تباہی کا باعث ہوگا۔ بحرانوں کا خاتمہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے موجودہ صورتحال میں پیپلز پارٹی کیلئے امید کی کرن صرف بلاول بھٹو ہیں سابق صدر آصف علی زرداری نے انہیں ہمیشہ عزت دی ہے لیکن پیپلز پارٹی میں رہ کر کٹھ پتلی نہیں بن سکتا اب پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہ ہے ۔جس کی وجہ کچھ ایسی قوتیں حاوی ہوگئی تھیں کہ ان کے ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی میں رہنا مشکل تھا اس موقع پر علامہ حامد سعید کاظمی نے پاکستان اور خصوصاً کشمیری عوام کیلئے خصوصی دُعا بھی کی ۔

تازہ ترین