• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے کارکنوں کو تحفظ ناموس رسالتؐ پر پہرے داری کی سزادی جارہی ہے، خادم رضوی

لاہور (نمائندہ جنگ)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو تحفظ ناموس رسالتؐ پر پہرے داری کی سزادی جارہی ہے۔اس طرح کی سزا کی مثال دنیا کے کسی معاشرے میں نہیں ملتی ہے۔ہم ملکی اداروں اور عدالتوں کا احترام کرتے ہیں لیکن اس طرح کے فیصلوں سے یہ تاثر جائے گا کہ اس ملک میں طاقتور وں کے الگ اور کمزوروں کے لیے الگ قانون ہے۔ٹی ایل پی اپنے کارکنوں کو انصاف دلانے کے لیے اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کرے گی۔انہوںنے کہا کہ ہمارے کارکن نہ کسی پر حملہ آور ہوئے تھے اور نہ ہی انہوںنے کسی کا قتل کیا۔سانحہ ماڈل ٹا ئون کے مجرم آج تک آزاد ہیں ۔ آئین توڑنے والا آمر ملک سے باہر بیٹھا ہے۔

تازہ ترین