• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹھہ کلاں میں ریلویز کی اربوں روپے کی 1015 کنال اراضی پر قبضے کا انکشاف

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) راولپنڈی کے موضع کوٹھہ کلاں میں ریلویز کی اربوں روپے کی1015 کنال اراضی پر بعض بااثر افراد کی طرف سے مبینہ طور پر قبضوں اور اسکی فروخت کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، ریلویزنے اراضی فروخت کی نہ نیلام ، ڈپٹی کمشنر کو19خطوط لکھے گئے مگر منتقلی کا این او سی فراہم نہیں کیاجاسکا پارلیمانی سیکرٹری ریونیو پنجاب چوہدری محمد عدنان نے ڈی ایس ریلویزدفتر سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو خط لکھوادیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ 1905ء سے مارچ 2002 تک کوٹھہ کلاں میں ریلویز کی 1015 کنال 11مرلہ اراضی ریلویز نے فروخت کی ہے اور نہ ہی نیلام ،19خطوط جاری کرنے کے باوجود بھی آپکا دفتر 1015 کنال 11 مرلہ ریلویز اراضی کی لوگوں کو منتقلی کا این او سی فراہم نہیں کر سکا ہے ، 9دسمبر 2019 کو ڈی ایس ریلویز راولپنڈی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ اس سے قبل 27اپریل، 23مئی ،7جون ،22جون ، 24جولائی ، 28جولائی، 14ستمبر 2005ء ، 30اپریل ، 4جون 2014ء، 3اگست 2018ء، 19فروری ، 27فروری ، 11اپریل ، 2مئی ،11جون ،17جون ، 23 اگست ، 5ستمبر اور 26ستمبر 2019 کو خط لکھےگئے تھے ، نیب کو 2002میں فراہم کردہ معلومات میں بھی بتایا گیا تھا کہ ریلویز کے راولپنڈی ڈویژن کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال سے تصدیق ہوتی ہے کہ کوٹھہ کلاں راولپنڈی میں ریلویز کی کسی بھی اراضی کو کسی پرائیویٹ شخص کو فروخت یا نیلام نہیں کیا گیا ۔

تازہ ترین