• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کے بیٹے کی شادی میں معروف اپوزیشن رہنمائوں کی شرکت

اسلام آباد(صالح ظافر) ن لیگ کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کے بیٹے حماس عباسی کی شادی کی تقریب میں معروف اپوزیشن رہنمائوں نے شرکت کی۔ ان میں سابق وزراء اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف، وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر، معروف سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان، وزیراطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس، چیئرمین ن لیگ راجا محمد ظفرالحق ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سینیٹر جاوید عباسی، سینیٹر پرویز رشید، ن لیگ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عطااللہ تارڑ، سابق پی ایس پی ایم عرفان صدیقی، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کے بیٹے اور چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نارووال احمد اقبال، میجر محمد عامر، لقمان افضل مونال، سابق وفاقی وزیر پرویز ملک، سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی اور وقار چوہان شامل تھے۔ تقریب میں ملکی سیاسی حالات پر بات چیت ہوئی اور اپوزیشن رہنمائوں نے حکومتی ناکامیوں پر سخت تنقید کی۔
تازہ ترین