• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچت اسکیموں میں 40 کھرب روپے سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے ناجائز پیسے کو مالی نظام کا حصہ بننے سے روکنے اور منی لانڈرنگ سے تحفظ کیلئے70لاکھ سے زائد سرمایہ کاروں کی40 کھرب 30ارب روپے مالیت کی قومی بچت کی سکیموں میں سرمایہ کاری کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیاہے۔ایف اےٹی ایف کاپاکستان سےقومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنیوالے افراد کی شناخت کا مطالبہ،میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات کی تعمیل کےطور پر کیا گیا‘ ایشیا پیسیفک گروپ نے حال ہی میں باہمی تشخیصی رپورٹ میں سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) میں متعدد خامیوں کی نشاندہی کی گئی‘ایف اےٹی ایف کےمطابق پاکستان قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افرادکا سراغ لگائے اور ان کی شناخت کرے۔ایف اے ٹی ایف نےپاکستان کوسفارشات پرعملدرآمد کی فہرست فراہم کرتے ہوئے فروری 2020 تک گرے لسٹ میں رہنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔
تازہ ترین