• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کر لئے‘ چیف کمشنر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) چیف کمشنر اسلام آباد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں بہتری لانے اور شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے اہم اقدامات کر لئے گئے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کی تمام زمین کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔ شہر میں ریونیو افسران کی کمی پوری کرنے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے پہلی بار ؤایڈیشنل اسٹنٹ کلکٹرز تعینات کئے جا رہے ہیں۔ پٹواریوں کی کمی پوری کرنے کیلئے ملک میں پہلی بار بیچلر ڈگری ہولڈر پٹواری بھرتی کئے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے ہر4 سال بعد جمع بندی کو یقینی بنانے کا آغاز کر دیا ہے۔ قانون میں متعین ٹائم فریم میں جمع بندیوں سے قبضہ مافیا کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے سے اسلام آباد کے شہریوں کو رجسٹری، انتقال اور فرد وصولی میں چند منٹ لگیں گے۔ ریونیو افسران اور پٹواریوں کی کمی پوری ہونے، جمع بندی وقت پر ہونے سے عوام کی مشکلات کم ہو گی۔ اس سال70 کروڑ سے زائد کیپٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی) وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ افسران کی کمی پوری ہونے اور ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد اگلے سال ایک ارب روپے سے سی وی ٹی حاصل کیا جائیگا۔ وفاقی دارالحکومت کی تمام پرائیویٹ اور کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کو 6 ماہ میں ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔ ہائوسنگ سوسائٹیز اور دیہی علاقوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے سی وی ٹی کی اصل ویلیو کا اندازہ لگایا جائیگا۔
تازہ ترین