• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروش میاں بیوی سمیت3ملزم گرفتار4کلو سے زائد چرس برآمد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ بنی پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش میاں بیوی سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرکے 4 کلو سے زائد چرس برآمدکرلی۔ کارروائی ایس ایچ او تھانہ بنی فضل اکبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی۔ ملزمان میں مخدوم عرف پپو، روبینہ عرف روبی اور قیصر محمود شامل ہیں، پولیس نے مخدوم عرف پپو سے ایک کلو 500 گرام چرس، روبینہ سے 2 کلو گرام چرس اور قیصر محمود سے ایک کلو 30 گرام چرس برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ملزمان بدنام زمانہ منشیات فروش ہیں۔
تازہ ترین