• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان کالونی میں ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ،اہل علاقہ میں خوف وہراس

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ سول لائنزکے علاقہ گلستان کالونی میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔تین ہفتہ کے دوران ڈکیتی کی تین وارداتوں میں سے پولیس تاحال کسی واردات کاسراغ نہ لگاسکی ۔31دسمبرکی رات تھانہ سول لائنز کے علاقہ گلستان کالونی لین نمبر7سی میںرہائش پذیر میجر (ر) ٹیپو سلطان کے گھر رات آٹھ بج کردس منٹ پرچارمسلح نقاب پوش ڈاکو داخل ہوئے اورسرونٹ کوارٹرمیں موجودان کے ڈرائیورکوگن پوائنٹ پریرغمال بناکرکچن کے راستے ان کے کمرے میں آگئے میجرٹیپوسلطان نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکوکانقاب کھینچ کراتاردیااوربلندآوازسے کلمے کاوردشروع کردیا اس دورانملزموں نے انہیں تشددکانشانہ بنایاانہیں پسٹل کے بٹ مارے اوران پرفائرکرنے کی کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے گولی نہ چلی اسی دوران ان کاڈرائیورڈاکوؤں کی گرفت سے نکل کرباہرکی جانب بھاگاتوچاروں ملزمان خوف زدہ ہوکرفرارہوگئے اہل خانہ کے مطابق چاروں ڈاکوپشتوبول رہے تھے اطلاع ملنے پرسات منٹ کے اندرپولیس ان کے گھرپہنچ گئی۔ایک ہفتہ بعد 6جنوری کو نیشنل پارک روڈگلستان کالونی لین نمبر4اے میں رہائش پذیرمیجر(ر)محمد اجمل خان کے گھر4نامعلوم مسلح اشخاص گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر20تولے وزنی طلائی زیورات، آئی پیڈ،4سپیکرزاور ڈیکوریشن پیس چھین کر فرارہوگئے۔ان دونوں وارداتوں میں چارڈاکوگھروں میں گھسے اوران کاایک ساتھی گھرکے باہرگاڑی میں موجودرہا۔18جنوری کو گلستان کالونی لین نمبر5میں رہائش پذیرسپریم کورٹ کے ڈپٹی اٹارنی جنرلسہیل محمود کے گھر 3 نامعلوم مسلح ملزمان داخل ہوئے جو اسلحہ کی نوک پر گھر سے 2لیپ ٹاپ،طلائی زیورات،ڈائمنڈانگوٹھیاں،5ہزارروپے اورایک سو ڈالرودیگر سامان چھین کر فرارہوگئے۔متاثرہ افرادکاکہناہے تینوں وارداتوں میں خاصی مماثلت پائی جاتی ہے جس سے ظاہرہوتاہے کہ وارداتیں کرنے والا ایک ہی گینگ ہے ۔ان کاکہناہے کہ راولپنڈی کے حساس ترین علاقہ میں یکے بعددیگرے ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں راولپنڈی پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہےاس حوالے سے اعلیٰ سطح پرایکشن لینے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین