• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشوں سے قبضہ پولیس میں لی گئی گاڑی تفتیش کے دوران چوری شدہ نکلی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) بدنام زمانہ منشیات فروشوں سے قبضہ پولیس میں لی گئی گاڑی تفتیش کے دوران چوری شدہ نکلی۔دو روز قبل تھانہ گوجر خان پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کی جس میں 14 کلو افیون اور 7 کلوچرس برآمد کی گئی تھی، کارروائی کے دوران ملزموں کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ،تفتیش کے دوران قبضہ پولیس میں لی گئی مہران گاڑی کی ویری فیکیشن کی گئی تو گاڑی چوری شدہ نکلی جس کی چوری کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج ہے، چوری شدہ گاڑی قانونی کاروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کی جائے گی۔
تازہ ترین