• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی برادری اور اُنکی عبادتگاہوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کی طرف سے مسیحی برادری اور انکی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کر لئے گئے۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اتوار کو مسیحی برادری کی جانب سے چرچز میں عبادات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جس کیلئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے سکیورٹی انتظامات کئے جاتے ہیں۔ گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے تعینات نفری کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے جبکہ گرجا گھروں کی سکیورٹی کو دو حصار میں تقسیم کر کے عبادت کیلئے آنے والے افراد کی مکمل باڈی سرچنگ اور چیکنگ کی گئی۔ ڈویژن کے ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات اہلکاروں کو ڈیوٹی کے متعلق خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران اور ملازمین کو مجاز اتھارٹی کے حکم تک ڈیوٹی پوائنٹ نہ چھوڑنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین