• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت حضرت فاطمہؓ ظلم و بربریت سے نجات کی ضمانت ہے،شجاعت بخاری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) تحریک نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکر ٹری جنرل سیدشجاعت علی بخاری نے کہا ہے کہ اسلام کی محسن ہستیوں کی یادگار منانا او را ن کی سیرت و تعلیمات کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے جو قوموں کی زندگی کی علامت ہے،سیرت حضرت فاطمہؓ ظلم و بربریت اور دہشتگردی سے نجات کی ضمانت ہے،عشرہ عزائے فاطمیہؑ‘ کے پروگراموں کے دوران دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے،اس امر کا اظہار انہوں نے مجلس فروغ حسینیت پاکستان کے زیراہتمام عظمت نسواں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شجاعت بخاری نے باورکرایا کہ وجود فاطمہ زہراکی بدولت اللہ نے خواتین کو عزت ووقار بخشا،عہد حاضر کی خواتین کیلئے خاتون جنت حضرت فاطمہؓ زہرا کی ذات والا صفات ایک آبرو مندانہ درس حیات ہے۔ کانفرنس سے ڈاکٹر ایس زمان،پروفیسر سید نذر عباس،اے آر کیانی ،سید ثمر الحسن نے بھی خطاب کیا۔شرکائے کانفرنس نے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ عشرہ عزائے فاطمیہ کے دوران خصوصی اقدامات اور ماتمی جلوسوں کے راستے میں سیکورٹی ،صفائی اور روشنی کے خصوصی انتظامات کرے ۔
تازہ ترین