• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اپنی آئینی مدت کاآخری منٹ بھی پورا کریگی،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مڈ ٹر م انتخابات اور حکومت کا خاتمہ اپوزیشن کا خواب ہی رہے گا،حکومت 2023 تک اپنی آئینی مدت کا آخری منٹ بھی پورا کر ے گی۔اپوزیشن سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے ہر روز نیا شوشہ چھوڑ رہی ہے ۔ وہ ایک ہسپتال کا افتتاح کر نے کے مو قع پر تقر یب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقعہ پر صوبائی وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک،حاجی محمد رمضان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف جب سے حکومت میں آئی ہے اپوزیشن اسکے جانے کی باتیں اور دعوے کر رہی ہے مگر ہر بار انکے دعوے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ بے گھر افراد کے لئے نیاپاکستان ہاؤسنگ، نوجوانوں کیلئے کامیاب نوجوان پروگرام،ہنر مندپاکستان پروگرام، احساس پروگرام اورصحت کارڈ سمیت درجنوں عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستانی اور بیرونی سر مایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو چکا ہے غیرملکی سر مایہ کاری میں تیزی کیساتھ اضافہ ہو رہا ہےانہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندازوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائیگی اور عوام کو ہر صورت ریلیف دیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ادارے مضبوط کئے جارہے ہیں۔
تازہ ترین