• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو لائن مینو ں کیلئے ساڑھے 3ہزار سیفٹی بیلٹ خرید ے گا

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکوکے لائن مینوں کو حادثات سے بچانے کے لئے ساڑھے 3 ہزار سیفٹی بیلٹ خریدے جائیں گے ،جن کے ٹینڈر مکمل ہونے کے بعد پرچیز آرڈر جاری کر دئیے ہیں۔ لیسکو ہیڈ کوارٹرزمیں میٹریل مینجمنٹ کے سربراہ شاہد محمود نے بتایا کہ سیفٹی بیلٹ 2کروڑ روپے مالیت سے خریدے جا رہےہیں،ہر سب ڈویژن کو 8 سیفٹی بیلٹ ملیںگے، سیفٹی بیلٹ پہلے سے زیادہ بہتر ہیںجن کی ایک سال گارنٹی ہے، تاہم پانچ سال تک قابل استعمال ہو ں گے،ڈبل لاک سسٹم کی وجہ سے لائن مین سٹاف کے کھمبوںسےگرنے کی حادثات کم ہو ں گے ، لیسکو میںہر سال لائن مینوں کی بڑی تعداد کھمبوں، ٹرانسفارمر اور تاروں پر کام کے دوران حادثات میں زخمی اور سر پر چوٹ کے باعث جانوں سے محروم ہو جا تے ہیں۔
تازہ ترین