• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی کادبائوکم کرنے کیلئے نئے شہروں کاقیام ناگزیرہے،میاں محمو دالرشید

لاہور(اکنامک رپورٹر) وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ صوبے میں بڑے شہروں پر آبادی کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے نئے شہروں کا قیام ناگزیر ہے- نئے شہروں کے قیام سے ٹریفک اور زیادہ آبادی سے متعلقہ دیگر مسائل بھی احسن انداز میں حل ہوں گے- وہ سکھیکی، پنڈی بھٹیاں اور گجرات سے ملحقہ علاقے میں نئے شہرو ں کے قیام کے حوالے سے اربن یونٹ کی تیارکردہ پری فزیبلٹی رپورٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے- سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب ، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز ، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی ندیم سرور ،چیف آپریٹنگ آفیسر اربن یونٹ عابد حسینی ، سینئر سپیشلسٹ خرم افضل ، چیئرمین پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس یعقوب اظہار ، سیکرٹری جنرل محمد عاطف اور دیگر متعلقہ حکام بھی اجلاس میں موجودتھے-میاں محمود الرشید نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ننکانہ صاحب کے قریب بھی نیا شہر بسانے کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے - انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق نئے شہروں کی تعمیر پنجاب حکومت کے ایجنڈے کا اہم جزو ہے اور اس ضمن میں پری فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری کے لئے اربن یونٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں - اجلاس کے دوران ان مقامات کی فزیبلٹی رپورٹ اور ماسٹر پلان کی تیاری کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا-
تازہ ترین