• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3شادی ہال سیل ،20کوجرمانے،15کووارننگ نوٹس

لاہور(اکنامک رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان نواز میمن کی سربراہی میں لاہور کے مختلف شادی ہالوں کی چیکنگ کی گئی۔ 41 معروف شادی ہالوں کی چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات پر3 شادی ہال سیل جبکہ 20کو بھاری جرمانے اور15کووارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔باسی کھانوں کی موجودگی پرگارڈن ٹاؤن میں ہال،گلشن راوی میں شادی ہال اور گلبرگ میں شادی ہال کو سیل کردیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ زائدالمیعاد گوشت، گلی سڑی سبزیوں اور کھلے ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔اسی طرح کیچن ایریا میں واش روم، حشرات کی بھرماراور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائدکیے گئے ۔ علاوہ ازیں انتظامات میں مزید بہتری کے لیے 15شادی ہالوں کو وارننگ نوٹسز بھی جاری کیے ۔
تازہ ترین