• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر درجان پرکانی بی این پی کاقیمتی سرمایہ تھے‘سرداراخترمینگل

کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ‘ مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے پارٹی کے مرکزی کونسلر پروفیسر در جان پرکانی کی ناگہانی موت پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے بی ایس اور بی این پی کے پلیٹ فارم سے فکری جدوجہد کی اورآخری دم تک پارٹی اور بلوچ قوم کے ساتھ حقیقی وابستگی رکھی وہ پارٹی کاقیمتی سرمایہ تھے مرحوم کے وژن کو آگے بڑھایاجائے گا انہوںنے حاجی ابراہیم پرکانی ودیگر سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ‘زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔
تازہ ترین