• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کفری قوتوں کی خوشنودی کیلئے جہاد کو متنازع بنایا جارہاہے ،جمعیت (ن)

کوئٹہ( آن لائن )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سکرٹری اطلاعات سیدعبدالستارشاہ چشتی مرکزی معاون کنوئینر مفتی فداالرحمن صوبائی معاون عبدالغفور کرخی سالارعبدالولی نے کہاکہ کفری قوتوں کی خوشنودی کیلیے مقدس جہاد کو متنازع بنایا جارہاہے دنیانے ان نام نہاد مذہبی لیڈر کی ضمیر فروشی کامنظر دیکھ لیا۔ طالبان کے دور اقتدار میں طالبان سے مراعات اور مفادات لینے کے لیے طالبان کو مفتی محمود کا فرزندان کہنے والے آج اقتدار کی بھیک مانگنے کیلیے مجاہدین اسلام کے خلاف زبان دارزی میں مصروف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ علماء خاموشی کا روزہ توڑ کران کو جواب دیں انہوں نے کہا کہ مجاہدین اسلام نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کرکے امریکہ کی اینٹ سے اینٹ بجادی جوآج مجاہدین سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے۔
تازہ ترین