• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی پولیس نے مزید 7اضلاع میں گریڈ18کے ایس پی تعینات کردئیے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس نے مزید سات اضلاع میں 18گریڈ کے افسران کو تعینات کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس محسن حسن بٹ نے مزید سات اضلاع میں 18گریڈ کے افسران کو تعینات کر دیا ہے جن میں سردار حسن موسیٰ خیل کو ایس پی صحبت پور ٗ میر عبدالوہاب کو ایس پی سیکورٹی اسپیشل برانچ ‘ ڈاکٹر عبدالحق عمرانی کو ایس پی قلات ٗ حبیب اللہ کاکڑ کو ایس پی بارکھان ٗ حسین احمد لہڑی کو ایس پی نوشکی ٗ عبدالغفور کرد کو ایس پی آواران اورعبدالطیف کو ایس پی جھل مگسی تعینات کر دیا گیا واضح رہے کہ 11جنوری کو بھی 10اضلاع میں ایس پی تعینات کئے گئے تھے ۔
تازہ ترین