• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن مارچ میں ہوگا

ملتان (سٹاف رپورٹر) انٹر یونیورسٹی کنسورشیم کے دیگر جاری پروگراموں کے علاوہ شریک تنظیموں کے قریبی تعاون سے ، چار نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ چوتھے بین الااقوامی طلبہ کنونشن کو جنوبی پنجاب میں کروانے کی منظوری دی گئی علاوہ ازیں وائس چانسلرز اور طلبہ کے درمیان بین الصوبائی سطح پر تعاون کو بڑھانے کے لیے چاروں صوبائ دارالحکومت سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی جامعات میں بھی ٹریننگ سیشن اور ورکشاپس کو لسٹ میں شامل کیا گیا ہے، تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر رابطہ کاری IUCPSS شبیر حسین لدھڑ نے بتایا کہ طلبہ کو جاب کے مواقع فراہم کرنے اور جامعات میں طلبہ کی اینگجیمنٹس کے حوالے سے بھی کم دورانیے کے خصوصی پروگرامز شامل کیے گئے ہیں،علاوہ ازیں اس حوالے سے مارچ میں جامعہ زکریا میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن بھی منعقد کرایا جائے گا،جس کے لیے چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس ڈاکٹر مقرب اکبر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ۔
تازہ ترین