• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانا شجاعباد روڈ پر آج بھی تجاوزات قائم،تاجروں کااحتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران پرانا شجاعباد روڈ کے صدر شیخ عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا ملتان انتظامیہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، پرانا شجاعباد روڈ پر آج بھی اسی طرح تجاوزات قائم ہیں، چھوٹے عملے کی ریڑھی بان سے سازبازی کی وجہ سے چھوٹا عملہ افسران کو خوش کرنے کے لئے تجاوزات کا آپریشن کرتے ہیں اور پھر آنے سے پہلے خود ہی اطلاع دے دیتے ہیں کہ ہم آرہے ہیں ، آپریشن کے بعد دوبارہ صورتحال پہلے جیسی ہوجاتی ہے، انتظامیہ کو چاہیے اس معاملے پر توجہ دیں کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے آنے جانے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں، یہ ایک مافیا ہے جو سڑکوں پر قائم ہے اس کے لئے انتظامیہ کو دن رات محنت کرنی پڑے گی پھر جا کر ان پر قابو پایا جاسکے گا۔
تازہ ترین