• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کی مستقلی، چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ آج رپورٹ پیش کر یں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ جسٹس مزمل اختر مبشرکی عدالت میں ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے میں ٹال مٹول سے کام لینےکی شکایت کی رٹ پر چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان آج20جنوری کو رپورٹ پیش کریں ےقبل ازیںپٹیشنر شکیل احمد اور ڈیلی ویجز ملازمین نے موقف اختیار کیا کہ تعلیمی بورڈ ملتان کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنےکا حکم صادر کیا ، جس پر انتظامیہ نے ڈویژن بنچ میں چیلنج کیا،ڈویژن بنچ نے ان کی انٹرا کورٹ اپیل خارج کردی اور پہلے فیصلے کو بحال رکھا ، جب ملازمین کو مستقل کرنے کا عمل شروع کیا گیا توڈیٹاانٹری آپریٹر کونائب قاصد لگادیا گیا جس کے خلاف چیئرمین نے سیکرٹری کے مشورہ سے یہ جواب دیا کہ رٹ پٹیشن میں انہوں نے خو دنائب قاصد لکھا ہے اس لئے اسے ڈیٹا انٹری آپریٹر نہیں لگا سکتے ،بورڈ نے دوسرے ملازمین کو ٹائپنگ سیکرٹری کیلئے لیٹر جاری کردیا لیکن اصل پٹیشنر کوتاحال محروم رکھا ہواہےجس پر عدالت عالیہ نے آج کیلئے رپورٹ طلب کرلی تھی۔
تازہ ترین