• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو ریلیف کیلئے نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے:رؤف ساسولی

ملتان(سٹاف رپورٹر) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنماعبدالرؤف ساسولی نے کہاہے کہ نیب کی سند ھ اور پنجاب میں بینائی تیز اور بلوچستان و کے پی کے میں آنکھیں بند ہیں۔ملک کانظام بہترانداز میں چلانے اور عوام کو ریلیف کیلئے ایک نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے دوران میڈیا سے بات چیت میں کیا۔ عبدالرؤف خان ساسولی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس عوامی فلاح و بہبود کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں عوام کے ووٹ کا بے دردی سے استعمال کیا جارہا ہے ۔عوام غربت کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں مگر میڈیا پر خودکشی کی خبر نشر کرنے کی اجازت نہیں۔عبدالرؤف ساسولی نے تجویز پیش کی ہے پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی ناکامی کے بعد اب ملک میں نئی سیاسی جماعت کی ضرورت ہے جس کی قیادت مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھتی ہو۔۔ عبدالرؤف ساسولی نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملک کو مدینے کی ریاست بنانے کا اعلان کیا تھا مگر وزیراعظم، وزرائے، گورنرز یہاں تک کے وزرائے اور پارلیمانی کمپنیوں کے چیئرمینوں پر اربوں روپے کے اخراجات کئے جارہے ہیں ۔
تازہ ترین