• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس دیئے بغیرکمرشل عمارتیں تعمیر کرنیوالےمالکان کیخلاف کارروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق کی ہدایت پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ نے کنورژن فیس کے بغیرکمرشل عمارتوں کی تعمیر کرنیوالے مالکان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال نے رہائشی علاقوں میں بنائے جانیوالے سکولوں کی فہرست مرتب کرنے کیلئے شعبہ پلاننگ کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ، تحصیل کونسل صدر، شجاع آباد اور جلالپور پیروالا کے بلڈنگ انسپکٹرز کی ملی بھگت سے کمرشلائزیشن فیس اداکئے بغیر کمرشل عمارتیں تعمیر کرکے محکمہ کو کروڑوں روپے کے حکومتی محاصل سے محروم کیا جارہا ہے ، کمشنر ملتان شان الحق نے نوٹس لیتے ہوئے کنورژن فیس ادا کئے بغیر بنائی جانیوالی کمرشل عمارتوں کے خلاف کاروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جس پر چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال نے پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی ہے کہ رہائشی علاقوں میں بنائے جانیوالے سکولوں اور کمرشل تعمیرات کا ڈیٹا اکھٹا کیا جائے اور فہرستیں مرتب کرکے 7دن کے اندر کاروائی شروع کی جائے۔
تازہ ترین