• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل بچوں کے میلے کے انتظامات،ایک ہزاربچےشریک ہوں گے

ملتان ( سٹاف رپورٹر)روٹری کلب آف ملتان کا اجلاس صدر جواد درانی کی صدرات میں منعقد ہوا ،اجلاس میں کلب کے سالانہ پروگرام سپیشل بچوں کے فروری میں ہونے والے میلہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور اب تک کے اقدامات پر غور کیا گیا جواد درانی نے کہا کہ فروری میں خصوصی بچوں کامیلہ چمن زار عسکری جھیل پر منعقد ہو گا جس کے لیے انتظامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا گیا ہے میلہ میں سپیشل ایجوکیشن سکولز کے ذہنی ،جسمانی معذور اور سماعت و بصارت سے محروم ایک ہزار سے ذائد بچے شرکت کریں گے اجلاس میں ان ہائوس گیسٹ اسپیکر ملک مسرور حیدر ایڈووکیٹ نے خطاب کیا اور شعبہ وکالت سے متعلق بات چیت کی اور ملتان ہائیکورٹ بار میں موجودہ صدر ملک حیدر عثمان کی کارکردگی بارے تفصیلی اظہار خیال کیا اجلاس میں خواجہ محمد حسین ،ریحان ارشد شیخ ،بلال قریشی ،خواجہ محمد عثمان ،حماد خان ،میاں شفیع انیس ،مبشر درانی ،شہریار محبوب نے شرکت کی ۔
تازہ ترین