• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت کے زیر انتظام سرکاری ہسپتالوں کےڈاکٹرمسائل کاشکار

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری کئیر پنجاب کی جانب سے عدم توجہی کے باعث محکمہ صحت ملتان کے زیر انتظام چلنے والے سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت پر کام کرنے والے ڈاکٹرز مسائل کا شکار ہیں،جبکہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس کئی بار یقین دہانی کے باوجود ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے دیہی و بنیادی مراکز صحت پر کام کرنے والے ڈاکٹرز کو نان پریکٹسنگ الاونس ادا کرنے کے احکامات تقریباً پانچ ماہ قبل جاری کئے گئے تھے تاہم سی او ہیلتھ ملتان کی جانب سے اب تک ڈاکٹرز کو الاونس کی فراہمی نہیں کی گئی جبکہ کنسلٹنٹ ڈاکٹرز بھی کنسلٹنٹ ایف سی پی ایس و دیگر الاونس سے محروم ہیں ۔ادھر سی او ہیلتھ ملتان نے ضلع کے 6رورل ہیلتھ سنٹرز کے فنڈز کے اختیارات بھی سینئر میڈیکل آفیسر کے سپرد کرنے کی بجائے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں ۔اس حوالے سے گزشتہ روز پی ایم اےملتان کا اجلاس نائب صدر پی ایم اے ڈاکٹر مرتضی بلوچ کی سربراہی میں ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں منعقد ہوا،اس موقع پر ڈاکٹر مرتضی بلوچ ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر ،ڈاکٹر احمد خلیل ،ڈاکٹر شوکت گھلو، ڈاکٹر منظور ،ڈاکٹر اشفا ق گجر ،ڈاکٹر نوید ،وقار ، عثمان ،ذیشان ،خرم و دیگر نے کہا کہ ،ڈاکٹرز کے مسائل کی فائلیں کئی کئی ماہ اٹکی رہتی ہیں ،ایسی صورتحال میں ڈاکٹرز کیسے کام کریں گے،پی ایم اے ملتان کے عہدیداران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سیکرٹری ہیلتھ و ڈپٹی کمشنر ملتان فوری معاملے کا نوٹس لیں بصورت دیگر ضلع ملتان کے ہسپتالوں مین بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
تازہ ترین