ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت پنجاب کی ٹیموں نے ایک ہفتہ کے دوران 216اتائیوں کے کلینک سربمہر کئے ہیں۔اتائیت کیخلاف مہم کے دوران 13سے 18جنوری تک یہ کارروائی کی گئی ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی ٹیموں نے 164اتائیوں کے کلینک سربمہر کئے جبکہ پنجاب پیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے 52اتائیوں کے کلینک سربمہر کئے۔راجن پور،ساہیوال میں 7،7،بہاولپور،لودھراںمیں 5،5،وہاڑی میں6 اتائیوں کے کلینک سربمہر کئے گئے جبکہ باقی کلینک دیگر اضلاع میں سربمہر کئے گئے۔ایک ہفتہ میں 1982 ہیلتھ سنٹرز کا معائنہ کیا گیا۔