• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس چوری اور کمپریسر استعمال کرنےپر629کنکشن کاٹ دئیے گئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سوئی ناردرن گیس ملتان ریجن میں گیس چوروں اور کمپریسر کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کیخلاف مہم میں629کنکشن کاٹ دئیے گئے ‘3صارفین کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس ٹیموں نے ملتان ‘ کہروڑ پکا‘ میلسی‘ دنیا پور‘ عبدالحکیم ‘ کبیروالہ‘ بھکر‘ سرائے سدھو‘ لیہ ‘ کوٹ ادو‘ ڈی جی خان سمیت ریجن بھر میں سوئی گیس چوروں اور کمپریسر کا غیر قانونی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ملتان میں رنگیل پور ‘لکڑ منڈی اور امیر آباد میں گیس چوری و کارسرکار میں مداخلت کرنے اور ٹاسک فورس پر حملے کرنے والے ملزمان کیخلاف مقدمےدرج کرا دئیے گئے۔
تازہ ترین