• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروںکیلئے مقررہ کم ازکم ماہانہ اجرت پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ

پشاور( وقائع نگار ) پاکستان ورکرز فیڈریشن نے فیکٹریز ایکٹ میں غیر رسمی شعبوں کے مزدوروں کو شامل کرانے اور کم از کم ماہانہ مقررہ اجرت پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا ۔پی ڈبلیو ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری رازم خان کے مطابق کہ خیبر پختونخوا فیکٹریز ایکٹ میں غیر رسمی شعبوں یعنی زراعت ، ہوٹلز ، گھریلو ملازمین ، ٹرانسپور ٹ اور دیگر جگہوں پر کام کرنیوالے مزدوروں کو شامل کرانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان لوگوں کو قانون کے مطابق ان کے حقوق مل سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے کم از کم ماہانہ اجرت ساڑھے سترہ ہزار روپے مقرر کیا ہے لیکن اکثر کارخانوں اور دیگر مقامات پر اس پر عملدرآمدنہیں کیا جا رہا ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈبلیو ایف مزدوروں کے حقوق کیلئے متعلقہ حکام اور کارخانہ داروں اوراپوزیشن جماعتوں اور اراکین اسمبلی سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
تازہ ترین