• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آٹےکے بعد چینی کا سنگین بحران سر اٹھانے لگا

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان میں آٹے کے قومی بحران کے بعد چینی کا سنگین بحران سر اٹھانے لگا ہے۔


موجودہ حکومت کے پندرہ مہینوں میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 64روپے کلو رہی لیکن اختتام ہفتہ چینی کا ہول سیل ریٹ 64سے بڑھا کر 74روپے کر دیا گیا ہے۔ اس سے ملک کے اندر چینی کی قلت بھی پیدا ہو گئی۔

پاکستان میں پچھلے سال 60لاکھ ٹن چینی پیدا ہوئی تھی‘ اب چینی کا ہول سیل ریٹ 80روپے تک آئندہ ہفتے کئے جانے کی اطلاع ہے۔

حکومت نے اگر آٹے‘ فائن‘ میدے کی طرح چینی کی برآمد کا سلسلہ بند نہ کیا تو ملک میں چینی کی قیمت سو روپے کلو تک چلی جائیگی۔

مشرف دور میں بھی 105روپے کلو تک چینی کا ریٹ رمضان المبارک میں ہو گیا تھا۔

تازہ ترین