• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی شہری برنارڈ آرنلٹ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

کراچی (نیوزڈیسک ) دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس ایک بار پھر پہلے نمبر سے محروم ہوگئے ۔

ایمازون امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ہے جو ای کامرس ، کلاوڈ کمپیوٹنگ اور ڈیجیٹل اسٹریمنگ وغیرہ کا کاروبار کرتی ہے ۔

ان کی جگہ برنارڈ آرنلٹ فیملی نے لے لی ہے جو ایل وی ایم ایچ کی مالک ہے جو ای کامرس سمیت دنیا کی سب سے پرتعیش اشیاء بنانے والی کمپنی ہے جن میں کپڑے، کاسمیٹک، فیشن کاسامان ، جیولری، پرفیومز، اسپرٹس ، گھڑیاں اور شراب شامل وغیرہ کی کمپنیاں شامل ہیں۔

امریکی میگزین فوربز کی جانب سے جاری ارب پتی افراد کی فہرست میں جیف بیزوس دوسرے جبکہ مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس تیسرے نمبر پر براجمان ہیں ۔

فرانسیسی شہری برنارڈ آرنلٹ کے اثاثوں کی مالیت 116.5ارب ڈالر ہے جبکہ جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 115.6ارب ڈالر ہے ۔ اسی طرح بل گیٹس کے اثاثوں کی مالیت110.6ارب ڈالر ہے ۔

اس فہرست میں وارن بوفے 90.6ارب ڈالر کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ پانچویں نمبر پر ہے جن کی دولت کا تخمینہ 82.2ارب ڈالر ہے۔

تازہ ترین