• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020ء کے 10بہترین ممالک امریکا بدستور سرفہرست

کراچی(نیوزڈیسک) 2020ء کے 10 بہترین ممالک میں امریکا بدستور سرفہرست ہے۔

تفصیلات کے مطابق، گلوبل مارکیٹنگ کمیونکیشنز کمپنی وی ایم ایل وائے اینڈ آر کے بی اے وی گروپ اور وہارٹن اسکول، یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے اشتراک سے کیے گئے سروے میں 2020ء کے بہترین ممالک کی فہرست تیار کی گئی ہے۔

سروے میں 73 ممالک کے 20 ہزار افراد سے سوالات کیے گئے۔ اس سروے کے مطابق، سرفہرست 10 ممالک کی فہرست میں رواں برس کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور امریکا بدستور دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور سب سے بڑے فوجی بجٹ کے تحت سرفہرست ہے۔

امریکا کا فوجی بجٹ 649 ارب ڈالرز ہے۔اس کے بعد روس اور چین کا نمبر آتا ہے۔ جس کے بعد جرمنی چوتھے، برطانیہ پانچویں، فرانس چھٹے ، جاپان ساتویں، اسرائیل آٹھویں، جنوبی کوریا نویں اور سعودی عرب دسویں نمبر ہے۔

تازہ ترین