• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، سیون کنگز میں دو گروپوں کا جھگڑا، چاقو زنی سے 3 افراد ہلاک

لندن (پی اے) ایسٹ لندن کے علاقے ایلمسٹیڈ روڈ سیون کنگز الفورڈ کے قریب دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران چاقو زنی سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ اتوار کی مقامی وقت 19:40 جی ایم ٹی پر پیش آیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ اسے علاقے میں ہنگامہ آرائی کی اطلاعات ملی تھیں۔ تین افراد، جن کی عمریں 20 اور 30 سال کے درمیان ہیں، جھگڑے میں ملوث تھے۔ ایمرجنسی سروسز کے ارکان جب وہاں پہنچے تو تینوں افراد کو چاقو کے زخم لگے ہوئے تھے۔ میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا کہ تینوں افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ پولیس نے 29 اور 39 سال عمر کے دو افراد کو قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ میٹ پولیس نے علاقے میں سیکشن 60 نافذ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکشن 60 کے تحت پولیس کسی بھی شخص کو روک کر تلاشی لے سکتی ہے اور اس سے پوچھ گچھ کر سکتی ہے۔ چیف سپریٹنڈنٹ کلیمین نے کہا کہ دو گروپوں کے درمیان لڑائی ہو گئی تھی، جو گروپ مسلح اور چاقوئوں سے لیس تھے۔ اس لڑائی میں تین افراد چاقوئوں کے وار سے مارے گئے۔ پولیس کے مطابق باور کیا جاتا ہے کہ دونوں گروپ ایک دوسرے کو جانتے تھے اور یہ سکھ کمیونٹی سے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور کیبس میں پیشرفت ہو رہی ہے۔ ابھی تک مرنے والوں کی باقاعدہ شناخت نہیں ہوئی۔ اس واقعے میں ہونے والی ہلاکتوں کے ساتھ 20:20 میں میٹ پولیس کی جانب سے ہومیسائیڈ تحقیقات کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ موقع پر موجود بی بی سی لندن کے گریگ میکنزی نے کہا کہ اتوار کی رات سے پولیس اس جگہ پر واضح طور پر موجود ہے۔ آفیسرز کو 20:00 پر طلب کیا گیا تھا جب پولیس وہاں پہنچی تو تینوں افراد مردہ پڑے تھے۔ ان کو مہلک زخم آئے تھے۔ پولیس نے جائے وقوع پر فرانزک ٹینٹ لگا دیا ہے۔ تینوں افراد کی لاشیں ایک دوسرے کے قریب پڑی تھیں۔ پولیس نے ان جگہوں پر نشانات لگا دیئے ہیں۔ پولیس آفیسر نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز کی کوششوں کے باوجود ان افراد کی جانوں کو نہیں بچایا جا سکا۔ ایک نے کہا کہ میں نے قریبی ریذیڈنٹ کی گرافک ویڈیو دیکھی ہے، جو اس واقعے کے فوری بعد فلمبند کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹریٹ پر خون ہی خون پھیلاہوا ہے۔ بی بی سی کے نمائندے نے کہا کہ میں نے کچھ ریذیڈنٹس سے بات کی ہے، جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے سیون کنگ ٹرین سٹیشن کے پیچھے جمع ہونے والے گروپوں کے بارے میں پولیس سے تشویش کا اظہار کیا تھا، جہاں وہ اکثر بھنگ پیتے اور سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔ میئر لندن صادق خان نے ٹویٹ کیا کہ میری تمامتر ہمدردیاں اور خیالات اس خوفناک وقت پر متاثرہ فیملیز اور لوکل کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو اضافی انفورسمنٹ اختیارات دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین