• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرے اور لندن کے درمیان ریل مسافر پر چاقو کے پے درپے حملے

لندن (پی اے) سرے اور لندن کے درمیان ٹرین میں ایک شخص پر چاقو کے پے درپے حملے کر کے شدید زخمی کر دیا گیا، برٹش ٹرانسپورٹ نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مضروب کی عمر کم وبیش 30 سال ہے۔ وہ ایشفورڈ سے ہنسلو جا رہا تھا، اس پر اتوار کی شام 6 بجکر 40 منٹ پر حملہ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شبہے میں ایک مرد اور ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کے عینی شاہدین کو پولیس سے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے، مضروب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تازہ ترین