• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، ظفر انور

سٹوک آن ٹرینٹ (پ ر) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر انور نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، نواز شریف اور زرداری دونوں خاندانوں نے اقتدار کو گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے، میثاق جمہوریت کے نام پر میثاق منافقت جاری ھے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ پاکستان کے اندر ایک ہی مرد مجاہد عمران خان تن تنہا اس مافیا کا مقابلہ کر رہا ہے اور آزاد کشمیر میں ہمارے پاس بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں لیڈر ہے جو یہاں سے چوروں اور لٹیروں کا احتساب کرے گا ہمارا مطمع نظر کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا اور تعلیم صحت انفراسٹرکچر سمیت دیگر بنیادی سہولتیں بہم پہچانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹوک آن ٹرینٹ میں چوہدری شمریز نذر، چوہدری یاسر حسین اور چوہدری عمران خورشید کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، استقبالیہ تقریب میں سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ میرپور خواجہ ساجد پہلوان، چوہدری فضل حسین، سابق لارڈ میئر اسٹوک آن ٹرینٹ باغ علی، چوہدری طالب حسین، چوہدری رفیق حسین، محمد رفیق شیخ، پرویز شیخ، لیبر لیڈر اسٹوک آن ٹرینٹ پرویز خان نے خصوصی شرکت کی۔ چوہدری ظفر انور نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ ان سیاسی شعبدہ بازوں کا احتساب کیا جائے جنہوں نے عوامی خدمت کے نام پر فراڈ کیا اگر ہم عوامی خدمت پر پورا نہ اترے تو لوگ اس طرح ہمارا احتساب بھی کریں گے، ہماری قیادت کا ماضی اور حال بے داغ ہے لوگ پاکستان تحریک انصاف پر نظریں جمائے ہوئے ہیں اگر ہم لوگوں کی توقعات پر پورا نہ اترے تو عوام اس سسٹم سے مایوس ہو جائیں گے۔
تازہ ترین