• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ میں توڑ پھوڑ کے واقعات،پولیس کا انتباہ

سٹیفورڈ (مریم فیصل) سٹیفورڈ میں توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آنے کے بعد پولیس کی جانب سے انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ سٹیفورڈ پولیس نے ٹین ایجر بچوں کے والدین کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔ توڑ پھوڑ کے یہ واقعات گزرے ویک اینڈ پر پیش آئے ہیں ۔پولیس کے مطابق چار نوجوان لڑکوں، جو اپنی اپنی سائیکلوں پر تھے،نے سٹیفورڈ کے رگبی کلب میں پانی کے نل کو نقصان پہنچایا جس کے باعث پورے کلب میں پانی بھر گیا۔ پولیس کو تشویش تھی کہ پانی بجلی کے سامان تک پہنچ کر بڑے نقصان کا سبب بن سکتا تھا۔ اس کے علاوہ ایک دوسری جگہ جس کے بارے میں پولیس نے واضح نہیں کیا کہ وہ کونسی جگہ تھی وہاں بھی کچھ ٹین ایچ لڑکوں نے توڑ پھوڑ کی ہے۔ دونوں واقعات ویک اینڈ پر رات کے اوقات میں انجام دئیے گئے ہیں جب یہاں کوئی نہیں تھا۔ پولیس نے والدین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے ٹین ایج بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ کہاں جارہے ہیں اور ان کے دوستوں کا گروپ کیسا ہے اور وہ محفوظ ہیں یا نہیں۔
تازہ ترین