• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے، خواجہ کلیم الرحمٰن

ہڈرزفیلڈ( زاہدانور مرزا )پیپلز پارٹی برطانیہ کے قائم مقام صدروسابق مشیر حکومت آزادکشمیر خواجہ کلیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔مہنگائی کا سونامی عوام کی چیخیں نکال رہا ہے۔پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پاکستان کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پیپلزپارٹی کاہر دور عوامی دور تھا۔ نااہلوں کے حکومتی ٹولے نے پاکستان اور اسکے عوام کو نازک مرحلے پہ لاکھڑا کردیا ہے۔غریب دو کی بجائے اب ایک وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے۔ پیپلزپارٹی برطانیہ اپنے نوجوان چیئرمین بلاول بھٹو کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ عمران خان نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ موجودہ مہنگائی کی نئی لہر نے غریب عوام کو خود کشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔عمران خان حکومت میں آنے سے پہلے بڑے بلند و بانگ دعوے کرتے تھے کہ اقتدار میں آ کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ مگر جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی ہے غریب عوام کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ اگر حکومت پاکستان نے مہنگائی کو کنڑول کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پھر پیپلزپارٹی ملک بھر میں شدید احتجاج کریگی۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے غربت و افلاس اور بیروزگاری کے ستائے عوام پرآئے روز مہنگائی کا بم گرا کر جینا کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی نے غریب ہی نہیں متوسط عوام کی بھی کمر توڑ دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ کر کے اسے آسمانوں پر پہنچا دیا گیا جبکہ لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ کرپشن اورمہنگائی نے عوام کو ڈپریشن کا شکار بنا دیا ہے۔آئے روز ہر چیز کے ریٹ بڑھ جاتے ہیں جس سے تنخواہ دار اور مزدوی کرنیوالے لوگوں کا گزارا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ آ ٹا، گیس، تیل پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر مزید ظلم نہ کیا جائے۔
تازہ ترین