• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعت خوانی اور سماجی خدمات پر حمزہ اور شمس خان کیلئے اعزاز

لوٹن (نمائندہ جنگ ) لوٹن کے گفتار خان آف کھوئی رٹہ آزادکشمیر کے صاحبزادوں حمزہ خان اور شمس خان بین الاقوامی نعت کو فروغ دے رہے ہیں ان کی نعت خوانی کو اعلٰی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے ، نعت خوانی اور حقوق انسانی کے حوالے سے کردار داکر نے پرلوٹن ٹاؤن ہال میں مئیر لوٹن طاہر ملک نے تعریفی اسناد پیش کیں جب کہ شمس خان کی عدم موجودگی میں ان کا سرٹیفکیٹ ان کے والد گفتار خان کو دیا گیا،گفتار خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ان کے بیٹے اچھے کاموں کو فروغ دے رہے ہیں ۔ مئیر لوٹن نے ایک اور نوجوان ابو یحیٰی کو اسلامی آرٹ کے فروغ پر تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا ۔بعدا زاں میئر نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ یہ نوجوان ہمارے بچوں کے لیے رول ماڈل ہیں اس موقع پر محمد فیاض قریشی اور لیاقت ملک بھی موجود تھے۔
تازہ ترین