• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ کالج آف فارمیسی میں فارم ڈی نئے سیشن کی کلاسز کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائو کالج آف فارمیسی میں فارم ڈی نئے سیشن کی کلاسز کا آغاز پیرسے ہو گیا، خیر مقدمی کلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ ریسرچ آج کی ضرورت ہے، ریسرچ کے میدان میں ہم اپنے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرتے ہیں، کیونکہ ریسرچ ہی وہ ہتھیار ہے جس سے بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے اور علم کے نئے راستے کھلتے ہیں، جبکہ اس موقع پر ڈائو کالج آف فارمیسی کی پرنسپل پروفیسر سنبل شمیم، ڈین ڈائو کالج آف فارمیسی پروفیسر نورجہاں سمیت سینئر فیکلٹی اراکین اور طلبہ موجود تھے، پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ آج سے پون صدی قبل 1945میں ڈائو میڈیکل کالج کی بنیاد رکھی گئی تو اس کا مقصد ایم بی بی ایس (یاڈاکٹری)کی تعلیم تھا، مگر وقت گذرنے کے ساتھ ، سماجی ضروریات کی پیشِ نظر سائنسی تعلیم کے تمام ہی شعبوں کی جانب توجہ دی گئی اور آج ہم فنونِ لطیفہ (فائن آرٹس)کے شعبہ جات قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین