• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک، رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کیلئے خصوصی موقع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسرڈاکٹر سعید الدین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایسے طلبہ جو ضمنی امتحانات سال 2019 کے امتحانات میں فیل ہو گئے ہیں اور وہ دوبارہ 2020کے سالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں ان کورجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کرانے کا خصوصی موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے ایسے طلبہ اپنے رجسٹریشن اور پرمیشن فارم بغیر لیٹ فیس کے 24جنوری تک جمع کرا سکتے ہیں ،اس کے بعد شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے ۔ بعد ازاں سالانہ امتحانات 2020کیلئے پہلے سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق 17جنوری سے لیٹ فیس 2500 کے ساتھ رجسٹریشن اور پرمیشن فارم جمع کراجا سکتے ہیں۔

تازہ ترین