کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر حسن علی فٹ ہوگئے ہیں اور قومی اکیڈمیاور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپمیں بولنگ شروع کردی ہے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق توقع ہے کہ حسن علی پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے لئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ حسن علی اب سو فیصد فٹنس حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے بولنگ کا آغاز ضرور کر دیا ہے اور پی سی بی کے ڈاکٹروں نے انہیں دو ہفتے نیٹ پر بولنگ کرانے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد وہ میچ کھیل سکیں گے۔ ڈاکٹر کی اجازت کے بعد حسن علی کا باضابطہ فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔ حسن علی کی پسلیوں میں تکلیف تھی۔ سپر لیگ میں کارکردگی سے وہ پاکستان ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔ حسن علی نے ورلڈ کپ میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔ ان کی عدم موجودگی میں پاکستان نے نسیم شاہ اور موسی خان کو ٹیسٹ کیپ دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حسن علی کو کوئی فٹنس ایشو نہیں ہے۔ اسی لئے وہ مکمل رفتار سے بولنگ کررہے ہیں۔