• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس پلیئرز آپس میں اچھا برتاؤ کریں، کیرولین وزنیاکی

میلبورن (جنگ نیوز) سابق عالمی نمبر ایک ٹینس پلیئر کیرولین وزنیاکی نے نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھی طرح برتائو کریں۔ آسٹریلین اوپن کے بعد ریٹائر ہونے والی 29 سالہ کیرولین کا کہنا تھا ٹینس ایونٹس کے دوران لاکرز روم میں ہونے والی دوستیاں زندگی بھر چل سکتی ہیں۔ ڈنمارک سے تعلق رکھنے والی اسٹار نے میگا ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں امریکا کی کرسٹی آہن کو اسٹریٹ سیٹس میں زیر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ٹینس چھوڑ رہی ہوں لیکن سرینا ولیمز سے دوستی اس کے بعد بھی جاری رہے گی۔ سرینا اور وینس نے ہمیشہ میرے ساتھ بہت اچھا برتائو کیا۔ نئی جنریشن کی پلیئرز سے کہنا چاہتی ہوں آپس میں دوستیاں کریں۔ میں سجتھی ہوں کہ نوجوان پلیئرز سے اپنا تجربہ شیئر کرنا بہت اہم ہے۔

تازہ ترین