• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

انگلینڈ اننگز اور 53رنز سے فتحیاب، سیریز میں ناقابل شکست برتری

انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ اننگز اور 53رنزسے جیت لیا


ملتان (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف تیسرا ٹیسٹ اننگز اور 53رنزسے جیت کر 4 میچزکی ٹیسٹ سیریز میں 1-2 سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے ۔ پورٹ الزبتھ میں میچ کے 5ویں اور آخری روز جنوبی افریقا نے 120 رنز 6 وکٹ پر اننگز شروع کی لیکن 138 تک اس کے 9کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے ایسے میں کیشیو مہاراج اور پیٹرسن نے 10ویں وکٹ پر 99 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کی شکست کے مارجن کو کم کیا بلکہ ملک میں اس وکٹ پر نئی شراکت قائم کرنے کا ریکارڈ بھی بنادیا۔ 71رنزبنانے والے مہاراج رن آئوٹ ہوئے، پروٹیز اننگز کا اختتام 237 پر ہوا۔ پیٹرسن 3 پر ناٹ آئوٹ رہے، جو روٹ نے 4 اور مارک ووڈ نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں ۔ 135 کی اننگز کھیلنے والے اولی پوپ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے میزبان ٹیم نے انگلینڈ کے 499 کے جواب میں پہلی اننگز میں 209 رنزبنائے تھے۔ چوتھا و آخری ٹیسٹ 24 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین