پشاور(سٹاف رپورٹر،نمائندگان جنگ) خیبر پختونخوا میں آٹا بحران اور قیمتوں میں اضافہ کیخلاف نانبائی ایسوسی ایشن نے احتجاجاً دکانیں بند کرکے صوبہ گیر ہڑتال کی جس کی وجہ سے عوام رل گئے ، نانبائی ایسو سی ایشن نے روٹی کی قیمت10سے بڑھا کر15روپے کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم صوبائی حکومت نے ایک مرتبہ پھر روٹی کی قیمت میں اضافہ سے انکار کرتے ہوئے نانبائیوں کی ہڑتال کو بلاجواز قرار دیا ہے، آٹا بحران کی وجہ سے پشاور میں فائن آٹا نایاب ہوگیا۔