• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم سندھ، 10سال سے بند بھرتیاں کھولنے کا فیصلہ

 کراچی(صباح نیوز)محکمہ تعلیم سندھ نے صوبہ بھر کے کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمہ کالجز سندھ کے مطابق کالجز میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 10سال سے بند بھرتیوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 17گریڈ کے 1500 لیکچررز کی اسامیوں پر بھرتیوں کافیصلہ کر لیا ہے جس میں شعبہ کیمسٹری کے لیے 98مرد و خواتین کی آسامیاں خالی ہیں۔شعبہ ریاضی کے لیے 67مرد اور 54خواتین کی آسامیاں اور شعبہ فزکس کے لیے 154، انگلش کے لیے 172آسامیاں پر کی جائیں گی۔محکمہ کالجز سندھ کے مطابق اردو مضمون کے لیے 144، مطالعہ پاکستان کے لیے 86آسامیاں خالی ہیں جبکہ سندھ بھر کے کالجز میں ڈھائی ہزار سے زائد مضامین میں اساتذہ کی کمی ہے۔
تازہ ترین