• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت قائم خانی کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد

اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیرنے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر واپس جیل بھیج دیا ہے ۔ پیر کو سماعت کے دوران ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ نیب لیاقت قائم خانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں تحقیقات کرنا چاہتا ہے ، عدالت لیاقت قائم خانی سے تحقیقات کے لئے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے ، مزید ریکارڈ کی روشنی میں لیاقت قائم خانی سے نیب تحقیقات کریگا۔
تازہ ترین