• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گبول ٹاؤن ،خاتون نے غربت سے تنگ آکر خود کشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی گبول ٹاون بنگالی پاڑہ میں خاتون کی خودکشی کی مزید تفصیلات کے مطابق خاتون نے مبینہ طور پر غربت سے تنگ آکر خود کشی کی،پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا خودکشی سے پہلے شوہر سے جھگڑا ہو ا تھا ، اس کا شوہر فیکٹری میں کام کرتا ہے، اورگھر کا خرچہ نا دینے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، خاتون کے شوہر نے پولیس کو ابتدائی بیان میں جھگڑے کے بارے میں بتایاکہ ان کا ایک بیٹا ہے، خاتون نے شوہر کے باہر جانے کے بعد گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
تازہ ترین