• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطلاعات تک رسائی عوام کا حق،محکمے تسلیم نہیں کر رہے ،چیف کمشنر انفارمیشن کمیشن

لاہور (آصف محمود) رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ عام شہریوں اور محروم طبقوں کا قانون ہے۔ اس قانون کے صحیح استعمال سے جنوبی پنجاب کے شہری اپنی قسمت بدل سکتے ہیں۔ پنجاب انفارمیشن کمیشن کو اگر ’’جنگ‘‘ گروپ کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید آر ٹی آئی قانون کے متعلق صوبے کے طول وعرض میں آگاہی کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکتا ۔روزنامہ جنگ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آر ٹی آئی قانون پر عمل میں 80فیصد حصہ ادارہ جنگ کا ہے۔ ان خیالات کااظہار چیف کمشنر انفارمیشن کمیشن محبوب قادر شاہ نے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے مختلف محکموں کے 300سے زائد پبلک انفارمیشن افسران کی ٹریننگ کے موقع پر خطاب میں کیا۔ چیف کمشنر نے کہا کہ مختلف محکموں کے سربراہان نے آر ٹی آئی قانون کو دل سے تسلیم نہ کرتے ہوئے پبلک انفارمیشن افسران کی تقرری میں تاخیر کی اورمقرر کئے تو انہیں بااختیارنہیں بنایا۔ محبوب قادر شاہ نے کہا کہ بلیک میلنگ کے نقطہ نظر سے دائر کی جانے والی درخواستیں رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کی بدنامی کا باعث اور اس کے وجود کے لئے خطرہ ہیں۔
تازہ ترین