• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،فوجی عدالت کے سزائے موت کے فیصلہ کی نقول طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے2012میں گوجرانوالہ میں حساس تنصیبات پر دہشتگرد حملے اور سیکورٹی عملہ کے مختلف افراد کو قتل کرنے کے جرم میں ملٹری کورٹ سے موت کی سزاپانیوالے ملزم احسان عظیم ،عامر ادریس اور ندیم وغیرہ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کیخلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران وزارت دفاع سے ملزمان کو دی جانیوالی سزائوں کے فیصلے کی نقول طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت دس روزکیلئے ملتوی کردی ہے ،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بنچ نے ملز م احسان عظیم کی والدہ ساجدہ پروین وغیرہ کی اپیلوں کی سماعت کی تو جسٹس مشیر عالم نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 2014 سے یہ مقدمہ زیر سماعت ہے ،آپ کس قانون کے تحت ملزمان کوفیصلے کی نقول فراہم نہیں کرتے تو انہوں نے کہا کہ مقدمات کی حساسیت کے باعث ملزمان کوا سکی کاپی فراہم نہیں کی جاتی، رول 130 کے تحت فوجی عدالت کا فیصلہ صرف ملزم کے وکیل کو ہی دکھایا جاتا ہے، قانون کے مطابق دہشتگردی کے مقدمات میں آرمی چیف ہی کسی ملزم کا ریکارڈ فراہم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں جس پر عدالت نے وزارت دفاع سے گواہان اور شواہد کو ظاہر کئے بغیر فیصلے کی نقول طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 روز تک ملتوی کر دی ۔
تازہ ترین