• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے ناموں پر اتفاق، آج اعلان ہوسکتا ہے

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے ناموں پر اتفاق، آج اعلان ہوسکتا ہے 


اسلام آباد/لاہور(آئی این پی/پی پی آئی)حکومت اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر متفق ہو گئے پر چیف الیکشن کمیشن کیلئے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق رائے کا اظہار ، منظوری کیلئے نام وزیراعظم کو بجھوا دیے گئے، حتمی ناموں کا اعلان پارلیمانی کمیٹی منگل کے روز کرے گی ۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ منگل کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کے 6 ناموں میں سے ایک کومنگل کے روزحکومت اور اپوزیشن فائنل کرلیں گے۔آج ہم نے 95 فیصد پیشرفت کرلی ہے۔ آئی این پی کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان صوبائی الیکشن کمیشن کے ناموں پر اتفاق ہوگیا ہے، بلوچستان سے ممبر شاہ محمود جتوئی اور سندھ سے ممبر کیلئے نثار درانی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن متفق ہیں جبکہ پارلیمانی کمیٹی میں ہونیوالے فیصلوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پارلیمانی کمیٹی چیف الیکشن کمیشن اور دیگر ممبران کے ناموں کا اعلان منگل کے روزکرے گی ۔

تازہ ترین